پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دھرنا سپریم کورٹ کے باہر ہوگا یا نہیں؟ حکومتی اتحاد ایک پیج پر نہیں آسکا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار پر مشتمل حکومتی وفد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو قائل کرنے میں فی الحال ناکام ثابت ہوا۔
دونوں وزراء نے مولانا فضل الرحمان سے دھرنا ڈی چوک پر منتقل کرنے کی درخواست کی، جس پر پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ وہ اعلان کرچکے ہیں، فیصلہ اب عوام کی عدالت میں ہوگا۔
حکومتی ارکان اور پی ڈی ایم قیادت کی ایک اور بیٹھک رات 10 بجے لگے گی، دھرنا کہاں ہوگا؟ سب کی نظریں حتمی فیصلے پر لگ گئیں۔
فضل الرحمان نے تمام سیاسی جماعتوں کو دھرنے میں شرکت کی دعوت دی۔
ن لیگ اور پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے شرکت کا اعلان کیا، ن ليگ کی قیادت مریم نواز کریں گی۔
علما مشائخ کونسل نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلوں پر احتجاج میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیت علمائے اسلام اور اتحادی جماعتوں کے قافلے سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئے۔ پشاور سے ن لیگ کا قافلہ صبح 8 بجے نکلے گا۔
Comments are closed.