بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضل الرحمان کل ایم کیو ایم قیادت سے کراچی میں ملاقات کریں گے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد اپوزیشن اب کراچی میں متحرک ہوگئی۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں سے بہادر آباد کراچی میں ملاقات کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن نے اسلامی ملکوں کے مہمانوں کو خوش آمدید کیا، اپنا لانگ مارچ او آئی سی کی کانفرنس کے لیے موخر کیا۔

ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق مولانا فضل الرحمان دوپہر ڈیڑھ بجے ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچیں گے۔

مولانا فضل الرحمان ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.