جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی۔
دونوں رہنماؤں نے ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے مل کر آگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مشاورت کا عمل آگے بھی جاری رکھا جائے گا۔
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ قومی حکومت مسائل حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور مل کر قوم کو معاشی بحران سے نکالے گی۔
دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں نے جاتے جاتے ملک کو معاشی بحران میں دھکیلا۔
Comments are closed.