بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فضائی کمپنیاں تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں، چین

چین نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بھر کی ایئرلائنز تائیوان کے اطراف خطرناک زون سے دور رہیں۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق یہ وارننگ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے پس منظر میں دی گئی ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق چین نے اس خطرناک زون میں تائیوان کے قریب جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں۔

چین نے تائیوان کے ارد گرد 6 فضائی علاقوں کو خطرناک زونز قرار دیا ہے، 4 سے 12 اگست تک بین الاقوامی پروازیں بند کردی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.