جمعرات 20؍شوال المکرم 1444ھ11؍مئی 2023ء

فضاؤں میں امریکی خاتون کو میک اپ کرتا دیکھ کر لوگ حیران

کہیں جانا ہو یا کوئی مہمان گھر آ رہا ہو خواتین ہمیشہ ہی اچھا دکھنے کے لیے میک اپ کو ترجیح دیتی ہیں لیکن کیا 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کے دوران بھی میک اپ کرنا ضروری ہے۔

کچھ لوگ قدرتی طور پر بہادر ہوتے ہیں جس کے باعث وہ کچھ ایسا الگ کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں ۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی خاتون نے اسکائی ڈائیونگ کرتے ہوئے 10 ہزار فٹ کی بلندی پر میک اپ کیا۔

امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.