فزیوتھراپسٹ ینگ ڈاکٹرز نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
فردوس عاشق اعوان سے ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں ینگ ڈاکٹرز کے وفد نے اپنے مسائل سے استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان کو آگاہ کیا۔
استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین کے قول و فعل میں واضح تضاد رہا۔ 9 مئی کا واقعہ پاکستانی سیاست میں زلزلے کی مانند تھا۔
فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ 9 مئی کو سب منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا جس کی قیمت پاکستان نے ادا کی۔
Comments are closed.