فریڈم نیٹ ورک نے پاکستان میں صحافیوں پر تشدد، دھمکیوں اور حملوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صحافیوں کے خلاف حملوں اور دھمکیوں میں 60 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے۔
فریڈم نیٹ ورک رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میڈیا کے مختلف اداروں پر حملوں اور دھمکیوں کے 140 واقعات سامنے آئے تھے۔
رپورٹ کے مطابق صحافیوں پر تشدد کے 56 واقعات کے ساتھ اسلام آباد پہلے نمبر پر ہے۔
فریڈم نیٹ ورک کے مطابق پنجاب میں صحافیوں پر تشدد کے 35 اور سندھ میں 23 کیسز سامنے آئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Comments are closed.