بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فریال تالپور کی رکنیت معطلی کا حکم، شیری رحمان کا اظہار تشویش

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے فریال تالپور کی رکنیت معطلی کے حکم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کی رہنما کا کہنا تھا کہ کتے کے کاٹنے کی وجہ سے فریال تالپور کی رکنیت معطل کرنے کا حکم قابلِ تشویش ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم کے حلقے میں ایسے واقعات ہونے پر ان کو معطل کرنے کا حکم ہوگا؟

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کے تقدس کا خیال کیا جائے، کوئی رکن اسمبلی نہیں چاہتا اس کے حلقے میں ایسے واقعات ہوں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ 2020 میں پنجاب کے 90 ہزار لوگ کتے کے کاٹنے کا شکار ہوئے، اس وقت کسی نے مطالبہ نہیں کیا کہ وزیراعلیٰ یا رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کی جائے۔

سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیدیا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو معطلی کے احکامات جاری کرنے کا کہہ دیا۔

شیری رحمان نے یہ بھی کہا کہ عدالت فریال تالپور کے خلاف اس فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

خیال رہے کہ آج سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے واقعات پر ایم پی اے رتو ڈیرو اور جامشورو کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو معطلی کے احکامات جاری کرنے کا حکم دیا۔

خیال رہے کہ رتو ڈیرو سے آصف زرداری کی بہن فریال تالپور 2018 کے عام انتخابات میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی تھیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.