بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فریال تالپور نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 6 اپریل کو سنایا جائے گا۔

فریال تالپور نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، وکیل فریال تالپور نے کہا کہ نااہلی درخواستوں پر ہمارے اعتراضات کو پہلے سنا جائے۔

وکیل پی پی رہنما نے کہا کہ فریال تالپور کےخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے، 6 اکتوبر 2019 ء کو اسپیکر کے پاس نااہلی ریفرنس دائر کیا گیا۔

ممبر کمیشن نے کہا کہ اسپیکر کو الیکشن کمیشن نے ہدایت کی تب رولنگ جاری کی گئی،اسپیکر سندھ اسمبلی نے کس بنیاد پر پچھلی تاریخوں میں فیصلہ دیا؟

وکیل فریال تالپور نے بتایا کہ اس سوال کا جواب اسپیکر سندھ اسمبلی ہی دے سکتے ہیں،اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس الیکشن کمیشن نہیں سن سکتا۔

پی ٹی آئی کےوکیل نے کہا کہ اسپیکر نے جب ریفرنس بھجوا دیا تو اب الیکشن کمیشن کا ہی دائرہ اختیار ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.