الیکشن کمیشن میں پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کے خلاف اثاثے چھپانے سے متعلق نااہلی کیس کی سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
فریال تالپور نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ممبر سندھ ناصر درانی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ جس میں فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش نہیں ہوئے۔
الیکشن کمیشن میں فاروق ایچ نائیک کے جونیئر وکیل پیش ہوئے جنہوں نے الیکشن کمیشن سے مزید مہلت مانگ لی۔
فاروق ایچ نائیک کے جونیئر وکیل کا کہنا تھا کہ فاروق ایچ نائیک سپریم کورٹ میں ہونے پر پیش نہیں ہوسکتے، جس کے بعد سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی گئی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ہونے والی سماعت میں الیکشن کمیشن نے فریال تالپور نااہلی کیس کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو آج ( 6 اپریل) سنایا جانا تھا۔
الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور کے خلاف اثاثے چھپانے پر نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
Comments are closed.