وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کچھ روز میں وزیراعظم اور متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کی ملاقات کی تصدیق کردی۔
وکلاء کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فروغ نسیم وزیراعظم اور متحدہ قیادت کی ملاقات کی تصدیق کی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے امین الحق کی موجودگی میں کہا تھا وہ بہادر آباد جائیں گے۔
وزیر قانون نے مزید کہا کہ وزیراعظم جی ڈی اے سے ملاقات کے لیے بھی جاسکتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ وزارت قانون کسی سیاست کا حصہ نہیں بنتی، وہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی کردار کشی کی مذمت کرتے ہیں۔
فروغ نسیم نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی جج کی کردار کشی نہیں ہونی چاہیے، ہر ایک کا اپنا مؤقف ہوتا ہے۔
Comments are closed.