وفاقی وزیر قانون و انصاف فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے لیے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ دیا۔
خط میں ضابطہ فوجداری، پاکستان پینل کوڈ، قانون شہادت، جیل خانہ جات کے قوانین اور ریلوے ایکٹ سمیت دیگر قوانین میں 225 مرکزی اور 644 ذیلی ترامیم کی تجویز پیش کی گئی ہیں۔
خط کی منظوری کی صورت میں ایف آئی آر درج کرانے کا مؤثر اور تیز ترین طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا، زیرالتوا مقدمات کی تعداد میں کمی آئے گی اور پولیس کی عوام کے ساتھ زیادتی کو ختم کیا جا سکے گا۔
Comments are closed.