جمعہ 28؍صفر المظفر 1445ھ15؍ستمبر 2023ء

فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، رانا ثنا اللّٰہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللّٰہ کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، نواز شریف کی نااہلی ختم ہو چکی، ان کو جس کیس میں سزا ہوئی وہ کمزور ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی سزا کے خلاف نظرثانی اپیل کریں گے جس میں ضمانت یقینی ہے۔

رانا ثناا للّٰہ کا کہنا ہے کہ فروری کے پہلے ہفتے میں الیکشن ہوں گے، حلقہ بندیوں کے بعد انتخابات ہوں گے۔

اسلام آباد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی وطن…

انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں کا عمل شروع ہونے کے بعد صدر انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر سکتے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ ہوتی ہیں، پیپلز پارٹی کی تنقید کا کوئی جواز نہیں، پی پی کو انتخابات سے قبل ٹرانسفر پوسٹنگ کا بیانیہ سوٹ کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.