پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ فروری میں 54 کروڑ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے 40 فیصد کم ہوکر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا۔
اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 2 ارب 85 کروڑ ڈالر رہا جو جنوری کے مقابلے 1 ارب 74 کروڑ ڈالر کم ہے جبکہ خسارے کی فنانسنگ کے لیے فروری کی ترسیلات 2 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے اعداد شامل کرلینے کے بعد 8 مہینوں میں ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 12 ارب 9 کروڑ ڈالر ہے، اس دورانیے میں ملکی برآمدات 20 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 48 ارب ڈالر ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق 8 مہینوں میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 33 ارب ڈالر ہے جبکہ 8 ماہ میں ورکرز ترسیلات 20 ارب ڈالر رہیں۔
Comments are closed.