فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 2 کروڑ 34 لاکھ ڈالر رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 88 کروڑ ڈالر اور تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر رہا جبکہ جولائی سے فروری کے دوران تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 20 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 18 ارب ڈالر رہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری کے مہینے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے پہلے6 ماہ میں تجارتی خسارہ بڑھنے اور ترسیلات کم ہونے پر کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 126 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 6 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2 ارب ڈالر بڑھ کر 3 ارب 58 کروڑ ڈالر پر جاپہنچا تھاجو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں1 ارب 58 کروڑ ڈالر تھا۔
Comments are closed.