رواں سال فروری میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 77 ہزار میٹرک ٹن رہی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق فروری میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 39 لاکھ 61 ہزار ٹن اور ایکسپورٹس 6 لاکھ 16 ہزار میٹرک ٹن رہی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق آٹھ مہینوں میں سیمنٹ کی فروخت 14 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 79 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔
آٹھ مہینوں میں سیمنٹ کی مقامی کھیت ساڑھے 15 فیصد اضافے سے 3 کروڑ 16 لاکھ میٹرک ٹن رہی۔ جبکہ اس عرصے کے دوران سیمنٹ کی ایکسپورٹس ساڑھے 6 فیصد اضافے سے 63 لاکھ ٹن رہی۔
Comments are closed.