وزارت تجارت نے انکشاف کیا ہے کہ رواں سال فروری میں برآمدات 10 کروڑ ڈالر یومیہ تک پہنچ گئی ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت رزاق داؤد کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔
دوران اجلاس وزارت تجارت نے بتایا کہ رواں سال فروری میں برآمدات 10 کروڑ ڈالر یومیہ تک پہنچ گئی ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق فروری میں برآمدات 7 اعشاریہ 9 فیصد اضافے سے 2 ارب 82 کروڈ ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں برآمدات میں 36 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ جنوری کی نسبت فروری میں درآمدات میں 2 اعشاریہ 14 فیصد کمی ہوئی۔
وزارت تجارت کے مطابق نٹ ویئر برآمدات میں57 فیصد، ریڈی میڈ گارمنٹس برآمدات میں 64 فیصد، بیڈ ویئر 43 فیصد اور کاٹن کلاتھ برآمدات میں73 فیصد بڑھیں۔
وزارت تجارت نے شرکاء کو بتایا کہ نان باسمتی چاول برآمدات میں51 فیصد اور باسمتی چاول برآمدات 67 فیصد بڑھ گئیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان کی امریکا کو برآمدات میں 25 فیصد، یو اے ای کو 118 فیصد، ہالینڈ کو برآمدات 94 فیصد، جرمنی اور اٹلی کو برآمدات میں 60 فیصد بڑھی ہیں۔
وزارت تجارت کے مطابق چین کو برآمدات میں17فیصد، بنگلادیش 62 اور ترکی کو157 فیصد بڑھیں۔
مشیر تجارت نے وزارت تجارت کی اعداد و شمار کی روشنی میں برآمدات میں اضافے پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وزارت برآمدات کی نمو پر نظر رکھے۔
Comments are closed.