روس کی یوکرین پر چڑھائی کے بعد جہاں یوکرینی افواج نے ایک بڑے ملک کا مقابلہ کیا وہیں اس کے عوام بھی افواج کے شانہ بشانہ نظر آئے۔
ایسے میں ایک جامعہ کے پروفیسر فیڈر شندور ان لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے جنگی محاذ کے ساتھ ساتھ اپنی پیشہ ورانہ امور بھی جاری رکھے۔
فیڈر شندور عمرانیات، علم نفسیات اور فلسفہ کے پروفیسر ہیں، لیکن جیسے ہی روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو ماسکو کی جارحیت کو روکنے اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کے لیے وہ اپنے ملک کی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوگئے۔
تاہم جیسے ہی ان کے طالب علموں کی تعلیم کا حرج ہونا شرع ہوا تو انہوں نے آرمی اور جامعہ کے تعاون کے ساتھ اپنا شیڈول ترتیب دیا۔
معاملات طے ہونے کے بعد اپنا کچھ وقت آرمی کے ساتھ جنگی محاذ پر جبکہ کچھ وقت طالب علموں کو آن لائن تعلیم دینے میں صرف کرتے ہیں۔
Comments are closed.