رہنما پی ٹی آئی فردوس عاشق اعوان کو ایئر پورٹ پر دبئی جانے سے روک دیا گیا، وہ نجی ایئر لائن کی پرواز سے اسلام آباد سے دبئی جا رہی تھیں۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق فردوس عاشق اعوان بلیو پاسپورٹ استعمال کرکے بیرون ملک روانہ ہو رہی تھیں۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلیو پاسپورٹ حکومتی عہدہ یا سرکاری حیثیت ختم ہونے کے بعد استعمال نہیں کیا جاسکتا، قوانین کے مطابق بلیو پاسپورٹ واپس کرنا ہوتا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے بلیو پاسپورٹ واپس نہیں کیا تھا، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ وہ اس پاسپورٹ پر سفر نہیں کرسکتیں۔
حکام کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا ہے جس کے بعد وہ واپس گھر روانہ ہوگئی ہیں۔
Comments are closed.