سعودی عرب میں موجود پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی ہے۔
سابقہ وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ دنوں عمرہ کی سعادت حاصل کی، وہ آج کل مدینہ منورہ میں زیارتوں اور عبادت میں مصروف ہیں۔
گزشتہ روز ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے روضۂ رسولﷺ پر حاضری دی اور مسجد نبوی میں نوافل ادا کیے۔
اس دوران انہوں نے پاکستان کی ترقی و سلامتی کے ساتھ سیلاب متاثرین کے لیے بھی خصوصی دعا کی۔
فردوس عاشق اعوان کی ٹیم کی جانب سے اُن کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سے تصویریں اور ویڈیوز شیئر کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments are closed.