استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماں کو بےتوقیر کر کے سیاسی بیانیہ بنا کر ریٹنگ لینا قابل افسوس ہے۔
ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ماں کے کندھے پر سیاسی بندوق چلانے والے غیرت مند بیٹے اخلاقی، مذہبی، سماجی روایات پامال نہ کریں۔
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں غیرت مند بیٹے سامنے آئیں۔ ماں جیسے مقدس رشتے کو پامال نہ کریں۔
Comments are closed.