جمعرات 25؍ذیقعد 1444ھ15؍جون 2023ء

فردوس شمیم نقوی کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا حکم

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو جناح اسپتال منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں فردوس شمیم کو علاج فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے فردوس شمیم نقوی کو تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فردوس شمیم نقوی کا جناح اسپتال سے معائنہ کرائیں۔

میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے لیے آرٹس کونسل میں قائم پولنگ اسٹیشن میں آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔

عدالت نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل سے 20 جون تک فردوس شمیم نقوی کی صحت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کی عمر 68 سال ہے اور وہ کینسر کے مریض ہیں، وہ این آئی سی وی ڈی سکھر میں بھی چند دن داخل رہے ہیں، انہیں سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.