انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
لاہور زمان پارک کے باہر آپریشن کے دوران پولیس پر تشدد کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
انسدادِ دہشتگردی عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا منظورکرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا ہے۔
واضح رہے کہ تھانہ ریس کورس میں فرخ حبیب کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
Comments are closed.