فیصل آباد میں عوامی اجتماع منعقد کرکے کورونا پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا، وزیر مملکت فرخ حبیب نے اجتماع سے خطاب کیا، شرکاء نے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں۔
فیصل آباد کی سبزی منڈی سدھار میں کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے عوامی اجتماع منعقد کرکے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کو مدعو کیا گیا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کا ڈھول کی تھاپ پر استقبال کرتے ہوئے پنڈال لایا گیا، اجتماع میں بغیر ماسک اور سماجی فاصلہ کا خیال رکھے شرکاء بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس دوران کرونا ایس او پیز کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا جبکہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہر قسم کے عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی کھلے عام خلاف ورزی کی گئی۔
Comments are closed.