پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔
ایک بیان میں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن پی ٹی آئی میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو آ جائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اعتزاز احسن اپنی پارٹی میں کھل کر اختلاف کرتے ہیں وہ ورکرز کے رول ماڈل ہیں۔
فرخ حبیب کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی میں بادشاہی ہے، کسی کی جرأت نہیں کہ اختلاف کرے۔
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں آنے کے لیے ہر اچھے بندے کے لیے راستے کھلے ہوئے ہیں۔
Comments are closed.