پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ جس چیف الیکشن کمشنر کے ترجمان بن گئے ہیں، اُس سے خیر کی توقع کیسے ہو؟
وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں فرخ حبیب نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پر تنقید سے پیٹ میں اٹھنے والے مروڑ کی وجوہات سے واقف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے بدبودار سیاست کو ووٹ کی پرچی سے کوڑے دان میں پھینکا۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جس چیف الیکشن کمشنر کا ترجمان یہ مجرم وزیر ہوگا، اُس سے خیر کی توقع کیسے ہو۔
اُن کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر نے اپنی نااہلیت اور جانبداریت کا سکہ خود جمایا ہے، پنجاب سے پھوٹنے والا سویرا جلد وفاق کے اندھیرے بھی مٹائے گا۔
Comments are closed.