بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرخ حبیب کا بلاول کے بیان پر ردعمل

وزیر مملکت اطلاعات فرخ حبیب نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دے دیا۔

فرخ حبیب نے پی پی چیئرمین کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ 13 سال سے سندھ میں حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی عوام کو صحت کارڈ تک نہ دے سکی ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں، عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سےحساب چاہیے، آج کےخطاب کا نتیجہ بھی پچھلےخطاب کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔

وزیر مملکت نے کہاکہ راشن سپورٹ پروگرام میں بھی سندھ حکومت اپنا حصہ نہیں ڈال رہی جبکہ پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت عوام کو صحت کارڈ دے رہی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کےخطاب پر رد عمل دیتے ہوئےپیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے جھوٹے ہیں، یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.