محکمہ مال فرح گوگی کے نام پر شیخوپورہ میں غیر منقولہ املاک کی رپورٹ 30 اگست تک دے، نیب لاہور کی جانب سے مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلہ کے مطابق نیب ٹیم فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور ان کے شوہر احسن اقبال جمیل کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔
یہ تحقیقات نیب آرڈیننیس 1999 اور اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010ء کے تحت کی جا رہی ہیں۔
نیب مراسلے میں مزید ہدایت کی گئی ہے کہ فروخت اور خریدی گئی املاک سے متعلق بھی دستاویزی ثبوت اور ریکارڈ سے آگاہ کیا جائے۔
Comments are closed.