پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور احسن جمیل گجر کے نام پر 117 اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرح گوگی اور احسن جمیل کو 8 جون کو طلب کرلیا۔
نیب ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف تحقیقات کے دوران 4 فارن بینک اکاؤنٹس بھی منظر عام پر آگئے۔
نیب ذرائع کے مطابق بینک اکاؤنٹس میں عثمان بزدار دور میں ساڑھے 4 ارب کی مبینہ ٹرانزیکشنز کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے نام مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب مالیت کی جائیدادیں بھی پائی گئیں جب کہ ان کی ملکیت میں 10 کمپنیوں کا بھی پتا لگایا گیا۔
تحقیقات میں فرحت شہزادی کےلیے کام کرنے والے کیش بوائے کا سراغ بھی لگالیا گیا، جس نے مجموعی طور پر 860 ملین کی کیش ٹرانزیکشن کا اعتراف کیا ہے۔
2021 میں فرحت شہزادی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 97 کروڑ کے اثاثہ جات ظاہر کیے تھے، فرحت شہزادی اور احسن جمیل گجر کے اثاثوں میں 3 سال میں مبینہ طور پر 420 فیصد اضافہ ہوا۔
Comments are closed.