پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ فرح خان کیسے پنجاب میں بیٹھ کر پوسٹنگ اور ٹرانسفر کرتی رہی؟ فرح خان ہر ٹرانسفر اور پوسٹنگ میں کس کو کمیشن دیتی رہی؟ جب جواب کا وقت آیا تو فرح خان کو باہر بھیج دیا گیا۔
لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ حمزہ نواز شریف کا ماننے والا ہے، پنجاب کے عوام کی خدمت کرے گا، آج نواز شریف نے پنجاب کے عوام کے منڈیٹ چرانے کا بدلہ لے لیا ہے، ن لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون ماراگیا اور پنجاب میں حکومت نہیں بننے دی۔
مریم نواز نے کہا کہ عثمان بزدار نام کا وزیراعلیٰ تھا ،اس کو چلاتی فرح تھی، آج پنجاب کے عوام کو مبارک باد دیتی ہوں ، آپ کے مینڈیٹ چرانے کا بدلہ لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کو دو دو کلو چینی کے لیے بھکاری بنادیا گیا تھا، انھوں نے پنجاب کی چینی ، گیس، بجلی، ترقی چوری کی، پورے پنجاب میں ایک سڑک نہیں بنی ترقی ہوئی تو فرح گجر کے گاؤں میں ہوئی۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا سر شرم سے جھک گیا ہے جس طرح پنجاب اسمبلی کو تالا لگایا گیا، آکر گن لو پنجاب کے 200 نمائندے یہاں موجود ہیں، ہم نے ڈکٹیرز کے دور میں دیکھا تھا کہ وہ اسمبلیوں میں اپنے نمائندے بٹھاتے تھے۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ چوہدری ظہور الہٰی شہید کی بھی کوئی خاندانی روایات تھیں، چوہدری پرویز الہٰی سے پوچھتی ہوں آپ نے اس آئین شکن کا ساتھ کیوں دیا، آپ کچھ بھی کریں یہ بازی آپ ہار چکے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کا پہلا سویلین ڈکٹیر ہونے کا اعزاز عمران خان نے حاصل کیا، یہ پہلا سویلین حکمران ہے جس نے آئین کو توڑا ہے، اس کو اقتدار میں آنا ذلت سے نصیب ہوا اور جانازیادہ ذلت سے نصیب ہو۔
Comments are closed.