بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرح خان کے وکیل نے عطا اللّٰہ تارڑ کو نوٹس بھجوادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے وکیل نے عطا اللّٰہ تارڑ کو نوٹس بھجوادیا۔

لاہور میں نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرح خان کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ فرح خان کا نام بگاڑنے پر عطا اللّٰہ تارڑ کو نوٹس بھجوایا گیا ہے۔

اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ فرح خان کے خلاف کیس عمران خان کو بدنام کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فرح خان کے وکیل  نے کہا کہ 4 پرائیویٹ بلڈرز کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جسے چلینج کیا ہے، نیب سے چار سوال کیے ہیں کہ اپنا دائرہ اختیار بتائے۔

وکیل فرح خان نے کہا کہ اگر نیب کا دائرہ اختیار بنتا ہوا تو جواب دیں گے، فرح خان پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.