سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے شوہر کا نجی ہاؤسنگ کالونی کا دفتر سیل کردیا گیا۔
گوجرانوالہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ڈاریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ نقشے کی خلاف ورزی پر دفتر کو سیل کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو سوسائٹی کی سی ای او کو نوٹس جاری کیا گیا تھا، جواب نہ ملنے پر کارروائی کی گئی۔
واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے بھی فرح خان کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی ہے، نیب ترجمان کے مطابق انکوائری کی منظوری قانون کے مطابق دی گئی۔
ترجمان نیب کے مطابق فرح خان کے شوہر احسن جمیل گجر 1997 سے 1999 تک چیئرمین ضلع کونسل گوجرانوالہ تھے۔
Comments are closed.