پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان سے متعلق تحقیقات میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) نے فرح شہزادی کا بزنس دیکھنے والے 4 افراد کو نوٹس جاری کردیے۔
نیب نے مظاہر بیگ، وقار، آصف اور منیر کو نوٹس دیے ہیں۔
نوٹس کے مطابق نیب نے چاروں افراد کو 30 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیب نے اعلیٰ حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کی تھی اور فرح خان کی فوری طلبی کے لیے مقامی ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا۔
نیب کی جانب سے دونوں ملزمان کے خلاف ریکارڈ کے حصول کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، مراسلے سرکاری اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔
Comments are closed.