فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے خلاف منی لانڈرنگ کے کیس میں ایف آئی اے نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فرحت شہزادی کےخلاف منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کیے۔
ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ وارنٹِ گرفتاری فرحت شہزادی کے شاملِ تفتیش نہ ہونے پر جاری کیے گئے ہیں۔
تحقیقات کےدوران فرحت شہزادی کے نام پراربوں روپے کے بینک اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے ذرائع نے مزید کہا کہ فرحت شہزادی کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔
Comments are closed.