پیر 17؍صفر المظفر 1445ھ4؍ستمبر 2023ء

فراڈ کیس: علی وزیر 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد کی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو 1 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

علی وزیر کو فراڈ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا۔

علی وزیر کو پولیس نے ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر محمد علی کی جانب سے علی وزیر کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، رقم سے بنائی گئی پراپرٹی پر بھی ان سے تفتیش کرنی ہے۔

ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ آج سرکاری چھٹی ہے اور میں بطور ڈیوٹی جج تعینات ہوں، علی وزیر کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ لگی ہے، پولیس علی وزیر کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کرے۔

واضح رہے کہ علی وزیر کے خلاف تھانہ بھارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.