فرانس کے سائنسدان نے سوسیج (قیمے کا رول) کے ٹکڑے کو ستارہ قرار دینے پر معافی مانگ لی۔
ایٹیانے کلائن فرانس کے ایٹمی انرجی کمیشن کے ڈائریکٹر ہیں، انہوں نے پچھلے ہفتے ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپینش سوسیج کی تصویر شیئر کی لیکن کیپشن دیا کہ یہ نیا دریافت ہونے والا ستارہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ سورج کے سب سے قریب موجود ستارہ ہے جو زمین سے 4.2 سال کے نوری فاصلے پر ہے۔
ایٹیانے نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تصویر جیمز ویب ٹیلی اسکوپ سے لی گئی ہے، انہوں نے مزید کہا تھا کہ ہر روز ایک نئی دنیا سے پردہ ہٹ رہا ہے۔
ان کی اس پوسٹ کو ہزاروں بار ری ٹوئٹ کیا گیا اور صارفین نے کمنٹس کیے۔
لیکن کلائن نے اعتراف کیا ہے کہ وہ تصویر ستارے کی نہیں بلکہ سیاہ پس منظر میں لی گئی سوسیج کی تھی۔
انہوں نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد یہ باور کروانا تھا کہ ہمیں ان تصاویر کے متعلق محتاط رہنا چاہیے جنہیں دیکھ کر ہی شبہ ہوجائے۔
Comments are closed.