بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس کا پاکستان کی مدد کیلئے آپریشن کا آغاز

پاکستان کے اس مشکل وقت میں ہر ممکن مدد کے لیے فرانس کی جانب سے ہنگامی امداد کا آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ہدایت پر پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ کی ویب سائٹ پر بھی فرانس کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے لوگو اور پیغام شیئر کیا گیا ہے تاکہ اگر کوئی فرانسیسی شہری اس اظہارِ یکجہتی میں حصہ ڈالنا چاہے تو اسے آسانی ہو۔

فرانسیسی ایئر بس فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک خصوصی طیارہ امدادی سامان لے پاکستان  روانہ ہو گیا ہے، اس طیارے میں طبی عملہ بھی موجود ہے جو پاکستانی رضاکاروں کے ہمراہ مل کر متاثرہ علاقوں میں طبی مدد فراہم کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.