فرانسیسی کیتھولک چرچ میں بچوں سے زیادتی کی انکوائری رپورٹ جاری کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق 1950 سے 2020 تک گرجا گھروں میں بچوں سے بدفعلی کے دو لاکھ 16 ہزار واقعات ہوئے۔ بچوں سے بدفعلی میں چرچ کے 29 سو سے 32 سو پادری اور دیگر ارکان ملوث رہے۔
تفتیشی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سال 2000 تک کیتھولک چرچ نے بچوں سے زیادتی کیسز پر ظالمانہ لاتعلقی کا رویہ اپنائے رکھا اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔
بشپ کانفرنس آف فرانس کے صدر نے کہا ہے کہ چرچ کو ان واقعات کی تفتیش کے لیے انٹرنل ٹریبونل بنانے کی ضرورت ہے، انھوں نے رپورٹ کو خطرناک اور شرمناک قرار دیا۔
واضح رہے کہ چرچ میں بچوں سے زیادتی کی تحقیقات کیلئے 2018 میں آزاد کمیشن بنایا گیا تھا۔
Comments are closed.