ہفتہ 19؍ رجب المرجب 1444ھ11؍فروری 2023ء

فرانس میں مقیم پاکستانی ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے سرگرم

فرانس میں مقیم پاکستانی ترکیہ اور شام میں زلزلہ متاثرین کی امداد کےلیے سرگرم ہیں، فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ یونیسکو کے تعاون سے امدادی سامان ترکیہ اور شام پہنچائے گا۔

پیرس اور گردونواح میں پاکستانی مساجد میں نماز جمعہ کے بعد حاضرین نے دل کھول کر عطیات دیے۔

پیری فیت جامعہ مسجد میں کونسلر سبط مزمل، سید یاسر شاہ اور ان کے ساتھی عطیات اور سامان اکٹھا کررہے ہیں، ان کے اعلان کے مطابق اتوار تک امدادی سامان اکٹھا کر کے سفارتخانہ کے حوالے کیا جائے گا۔

اعلان کے مطابق زلزلے سے متاثرہ ترکیہ کے عوام کی مدد کے لیے فوری طور گرم کمبل، جیکٹس، سوئٹر، کوٹ، موسم سرما کے شوز، جرابیں اور دستانے عطیہ کیے جاسکتے ہیں، تاہم استعمال شدہ اشیاء وصول نہیں کی جائیں گی۔

پاکستان بزنس فورم کا ٹاسک ہے کہ کمیونٹی کے مخیر حضرات، ایسوسی ایشن کے تعاون کریں، اس سلسلے میں چیئرمین سردار ظہور اقبال، محمد ابراہیم ڈار سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مسجد فلاح دارین گارج لے گونس کے ذمے داران بھی ترکیہ اور شام کے متاثرہ عوام کی مدد کے لیے ترک کمیونٹی کے ساتھ مل کر عطیات اور اشیائے ضروریہ اکٹھی کر رہے ہیں، جس کے لیے مسجد فلاح دارین میں رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.