اتوار 20؍ذوالحجہ 1444ھ9؍جولائی 2023ء

فرانس میں فاسٹ ٹریک انصاف کا حصول دنیا کیلئے مثال بن گیا

فرانس میں ہنگامے، پُر تشدد واقعات اور فاسٹ ٹریک انصاف کا حصول دنیا کے لیے مثال بن گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان ناہیل کے قتل پر عوام نے ہنگامہ آرائی کی۔

فرانس میں ہنگامہ آرائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے، سڑکوں پر آگ لگانے کے 2 ہزار 560 واقعات رونما ہوچکے ہیں۔

فرانس میں ہنگامہ آرائی پر اب تک 26 ملزمان کو فاسٹ ٹریک عدالتوں میں پیش کیا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں گرفتار ملزمان میں سے 22 پر فردِ جرم عائد کی جا چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.