فرانسیسی وزارت داخلہ نے پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں ہونے والے احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے لیے آنے والے گھنٹے فیصلہ کن قرار دے دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ بڑے شہروں میں شاہراہوں پر 45 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔
فرانسیسی حکومت کا کہنا ہے کہ امن و امان کی بحالی کے لیے تمام آپشن زیر غور ہیں۔
دوسری جانب فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس اپنے پلیٹ فارم پر تمام حساس ویڈیوز کو بلاک کر دیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے کئی شہروں میں احتجاج کے دوران 200 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، پولیس اب تک سیکڑوں مظاہرین کو گرفتار کر چکی ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کے خلاف فرانس کے بڑے شہروں میں احتجاج جاری ہے۔
Comments are closed.