معروف پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن نے فرانس میں مخیر حضرات سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کردی۔
اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اپیل ایسوسی ایشن ممبران حق نواز کھوکھر، چوہدری مظہر منیر بابر، شاہد غلام رسول، حاجی محمد الیاس، میاں رفیق محمد، محمد اشرف، حاجی جاوید اقبال، حاجی سخاوت علی بھٹی، چوہدری محمد امین، حاجی محمد صادق، ملک عبدالرزاق، چوہدری بشارت علی اور سید شاہ کی جانب سے کی گئی۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب نے ہمارے بھائیوں، بہنوں اور بچوں کو بری طرح متاثر کیا ہے، ہماری پاکستانی مدنی کلچرل ایسوسی ایشن آپ سے اپیل کرتی ہے کہ ہمارے ملک کے باسیوں کی مدد کے لیے عطیات جمع کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہم آپ کے لیے دعاگو ہیں اور آپ کو اپنے ملک کی مالی مدد کرنے کے لیے مدعو کرتے ہیں تاکہ اس وقت پریشانی میں مبتلا ہمارے پاکستانی شہریوں کے لیے یکجہتی اور باہمی مدد کی جاسکے۔
ایسوسی ایشن نے اپنی اپیل میں کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان کو دیکھتے ہوئے آپ کا ہر ایک عطیہ اہم ہے۔
مدنی کلچر ایسوسی ایشن فرانس نے تمام مخیر حضرات کا پاکستان میں متاثرہ افراد کی جانب سے پیشگی شکریہ بھی ادا کیا۔
Comments are closed.