بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فرانس سے 442 غیر قانونی تارکینِ وطن برطانیہ پہنچ گئے

فرانس سے سمندر  کے خطرناک راستے سے پناہ کے طالب افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

منسٹری آف ڈیفنس کے مطابق  پیر کو فرانس سے 442 غیر قانونی تارکینِ وطن برطانیہ پہنچے، 15 چھوٹی کشتیوں پر اوسطاً 29 افراد سوار تھے جن میں بچے بھی شامل تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  رواں برس چوتھی بار ایک ہی دن میں 400 سےزائد تارکینِ وطن برطانیہ پہنچے ہیں۔

  رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس سمندر کے راستے سے آنے والوں کی تعداد 13 ہزار 749 تک پہنچ چکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.