ہفتہ 12؍ذوالحجہ 1444ھ یکم؍جولائی 2023ء

فرانس: رات بھر پولیس کے خلاف احتجاج، نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں

فرانس بھر میں رات بھر پولیس کے خلاف احتجاج جاری رہا، چھوٹے بڑے شہروں میں نوجوانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں۔

نوجوانوں نے سیکڑوں گاڑیوں اور املاک کو آگ لگانے سمیت متعدد پولیس اسٹیشنز پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے۔

رات ہوتے ہی ہنگاموں کے باعث حکومت نے رات 8 بجے سے صبح 8 بجے تک گرفیو لگا دیا جس کا اطلاق تمام چھوٹے بڑے شہروں قصبوں پر بھی ہوگا۔

گزشتہ دو روز کے ہنگاموں  کے دوران ہزاروں گاڑیوں، بسوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی گئی، دکانوں، کاروباری مراکز کو لوٹ لیا گیا۔

جگہ جگہ نوجوان اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں، اب تک کے ہنگاموں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.