فرانس کے جزیرے کورسیکا میں اچانک چلنے والی طوفانی ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اس دوران مختلف حادثات میں 13 سالہ بچی سمیت 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
بتایا جاتا ہے کہ 224 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں سے درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے جبکہ موبائل گھروں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث 45 ہزار گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی، شدید بارش سے شاہراہیں زیر آب آگئیں، ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
حکام کے مطابق متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
Comments are closed.