فرانسیسی صدر میکروں کے تین روزہ سرکاری دورہ چین میں دونوں ملکوں کے درمیان جوہری اور قابل تجدید توانائی میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔
ایلیسی محل سے جاری بیان کے مطابق فرانس اور چین نے توانائی کے شعبوں خصوصاً جوہری اور ہوا سے پیدا ہونے والی توانائی میں تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
فرانسسیسی اور چینی جوہری کمپنیوں نے دیرینہ شراکت کی تجدید کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے، جبکہ دونوں ملکوں کی جوہری کمپنیوں کے درمیان آف شور ونڈ کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
دوسری جانب فرانسیسی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے یوکرین جنگ ختم کرانے کےلیے امن بات چیت پر فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
فرانسیسی سفارتی ذرائع کے مطابق صدر میکروں اور چینی صدر کی ملاقات میں یوکرین جنگ پر بات گفتگو ہوئی، چینی صدر نے یوکرینی صدر زیلنسکی سے ٹیلیفونک رابطے پر آمادگی ظاہر کی۔
چین یوکرین میں پائیدار امن و بات چیت کےلیے فرانس کے ساتھ کام کرنا چاہتا ہے، صدر میکروں نے چینی صدر پر روس کو ہتھیار فراہم نہ کرنے کے لیے زور دیا، جس پر چینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین کی جنگ ان کی جنگ نہیں ہے۔
Comments are closed.