جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فرانسیسی صدر کی میزبانی میں پیرس میں غزہ کیلئے امدادی کانفرنس آج ہو گی

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی میزبانی میں پیرس میں غزہ کے لیے امدادی کانفرنس آج ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ امدادی کانفرنس میں فلسطینی وزیرِ اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

اجلاس میں یورپی ملکوں کے علاوہ کچھ عرب ملکوں کے وفد بھی شرکت کریں گے۔

غزہ میں جھڑپوں کے دوران ایک اور اسرائیلی فوجی مارا گیا۔

سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ غزہ امدادی کانفرنس میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنا چاہیے، غزہ میں 20 لاکھ سے زیادہ لوگ اسرائیل کے مسلسل حملوں کے درمیان زندہ رہنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

سیکریٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں بڑی تعداد میں شہری ہلاک ہو رہے ہیں اور وہاں تباہی ہوئی ہے، اسرائیلی حملوں نے انسانی بحران کو تباہ کن سطح تک بڑھا دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل ایمنسٹی کا مزید کہنا ہے کہ قومیں ہنگامی حالات میں انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمے داری کو پورا کریں۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران اب تک 10 ہزار 569 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں 4324 بچے بھی شامل ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.