نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فرانس کے سفیر نے لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان معاشی اور تجارتی تعلقات کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے کو توانا کرنے اور پیداوار بڑھانے کے حوالے سے فرانس کی مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔
نگراں وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت پر فرانس کے شکر گزار ہیں۔
فرانسیسی سفیر نے کہا کہ تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام میں پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھائیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا جائزہ بھی لیں گے۔
Comments are closed.