فرانس کے درالحکومت پیرس میں پاکستان مسلم لیگ ق کے عصمت اللہ تارڑ کے زیر اہتمام ایک مظاہرہ کیا گیا-
مظاہرہ پنجاب اسمبلی کے سابق سیکرٹری محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے خلاف کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی-
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر محمد خان بھٹی کو رہا کرو ، امپورٹڈ حکومت نامنظور، ناجائز گرفتاریاں بند کرو اور ظلم کا نظام نامنظور نامنظور کے نعرے درج تھے –
پیرس میں پلاس دو لا ری پبلک کے مقام پر ہونے والے اس مظاہرے میں ظلم کے یہ ضابطے ہم نھیں مانتے، محمد خان بھٹی کو رہا کرو اور ظلم کی یہ رات جلد ہی ڈھلے گی کے نعرے گونجتے رہے –
مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے علاوہ منڈی بہاؤالدین کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –
مظاہرے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ اس امپورٹڈ حکومت نے فسطائیت کی انتہا کردی ھے۔
ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی نے اگر کوئی جرم کیا ھے تو انہیں عدالت میں پیش کیا جائے –
مقررین نے کہا کہ اس طرح لوگوں کو اٹھانا اور غائب کردینا انتہائی ظلم کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اپنی غیر مقبولیت کی انتہا پر پہنچ چکی ہے –
یہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ہر اس آواز کو دبانے کی کوشش میں مصروف ہے جو ان کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے ننگا کرتا ہے –
مظاہرے سے عصمت اللہ تارڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد خان بھٹی پر کرپشن کا الزام ایک مذاق سے کم نہیں –
ان کا کہنا تھا کہ محمد خان بھٹی نے اپنے علاقے میں غریب عوام کی بے حد خدمت کی ہے اور پورا پاکستان محمد خان بھٹی کے پیچھے کھڑا ہے –
مقررین کا کہنا تھا کہ اگر محمد خان بھٹی کو جلدی رہا نہ کیا گیا تو اس احتجاجی مظاہرے کو پورے یورپ میں پھیلا دیا جائے گا-
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم یورپین پارلیمنٹ کے سامنے بھی احتجاج کریں –
انہوں نے محمد خان بھٹی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ھوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا –
Comments are closed.