بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

فخر کی سنچری، پاکستان کا نیدرلینڈز کو 315 رنز کا ہدف

پاکستان نے سیریز کے  پہلے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 315 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

روٹرڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ 

ابتدا میں امام الحق کی صورت میں قومی ٹیم کو پہلے نقصان کے بعد فخر زمان اور بابر اعظم نے 168 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر قومی ٹیم کو بڑے ٹوٹل کی جانب گامزن کیا۔ 

فخر زمان نے اپنے کیریئر کی 7ویں سنچری جبکہ بابر اعظم نے 19ویں نصف سنچری بنائی۔ 

فخر زمان نے 109 اور بابر اعظم نے 74 رنز کی اننگز کھیلی، تاہم اختتامی لمحات میں شاداب خان کے ناقابلِ شکست 48 اور آغا سلمان کے 26 رنز کی بدولت قومی ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنائے۔

میچ میں قومی ٹیم کی جانب سے  آل راؤنڈر آغا سلمان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ آج ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔

نسیم شاہ کو شاہین شاہ آفریدی اور آغا سلمان کو بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ڈیبیو کیپ دی۔

کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، آغا سلمان، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد وسیم، حارث رؤف اور نسیم شاہ ٹیم میں شامل ہیں۔

قومی ٹیم نے میچ کے لیے بھرپور ٹریننگ کی لیکن بارش کی وجہ سے آخری دن ٹریننگ کچھ متاثر ہوئی۔

ورلڈ کپ سپر لیگ میں پاکستان 90 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، لیکن سیریز 0-3 سے جیت کر ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین باقی دو میچز 18 اور 21 اگست کو ہوں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.